Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

”الجھا ہے پاﺅ ں یار کا زلف دراز میں “

یوکرائن کی دوشیز ہ نے دنیا کی سب سے لمبے بال رکھنے والی دوشیزہ کا اعزاز حاصل کرلیاہے ۔

جیونیوز کے مطابق 18سال سے کم عمر اولینا کے بال 8فٹ لمبے ہیں جس نے ایک عالم کو ورطہ حیرت میں ڈال رکھا ہے ،او لینا نے لمبے بال رکھنے کا ایک نیا ریکارڈ بنا دیاہے ۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف سے تعلق رکھنے والی اولینا بچپن سے اپنے بال بڑھا رہی ہے۔ اولینا نہ صرف اپنے بالوں کا بےحد خیال رکھتی ہے بلکہ بالوں کی نشونما کے لیے خاص جڑی بوٹیاں بھی استعمال کرتی ہے۔ اس نے اپنی زندگی میں آج تک کبھی بال نہیں کٹوائے۔اس کے بالوں کی لمبائی لگ بھگ 8 فٹ ہے۔ سنہری زلفوں نے جہاں دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا ہے وہیں اس نے اپنے خوبصورت بالوں کی بنا پر نیشنل ریکارڈ قائم کرتے ہوئے، دنیا میں 18 سال سے کم عمر لڑکی کے سب سے لمبے بال ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیاہے ، جس کو جلد باقاعدہ طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا جائے گا۔

واضح رہے اس سے قبل یہ گنیز ریکارڈ 16سالہ بھارتی لڑکی نیلاشی نے قائم کیا تھا جس کے بال 5 فٹ 7 انچ لمبے تھے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More