Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات کی جس میں پاک سعودی دو طرفہ باہمی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کو سعودی عرب میں سفارت سنبھالنے پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ انکی کوششوں سے پاک سعودی تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔

اس موقع پر سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے میں سعودی حکومت نے  نمایاں کردار ادا کیا، پاکستان امن کی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لا کر خطے کے امن کو قائم رکھے گا، سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا کردار اہم رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More