Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں تلاوت سے کارروائی کا آغاز، پہلی بار تلاوت کرنے والی شخصیت کون ہے؟ آپ بھی جانئے

کرائسٹ چرچ : نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کی کارروائی کا آغاز تلاوت کلامِ پاک سے کیا گیا ۔ نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں پہلی بار تلاوت کلام پاک کرنے کا اعزاز مولانا نظام الحق تھانوی کو حاصل ہوا۔

سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس ہوا جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔کیوی پارلیمنٹ کے تمام اراکین نے احترام کے ساتھ کھڑے ہو کر قرآن کریم کی تلاوت کی۔ نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں پہلی بار اللہ کا کلام سنانے کا شرف مولانا نظام الحق تھانوی کو حاصل ہوا۔ مولانا نظام الحق تھانوی کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ ان دنوں آسٹریلیا کے شہر نیوزی لینڈ میں مقیم ہیں۔

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں تلاوت کے بعد وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈن نے اپنی تقریر کا آغاز السلام علیکم سے کرتے ہوئے سانحہ کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ کرائسٹ چرچ مساجد میں موجود مسلمانوں کودہشت گرد سے بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کرکے جرات اور بہادری کی مثال بننے والے شہید پاکستانی نعیم راشد کو وزیراعظم نیوزی لینڈ نے خراج عقیدت پیش کیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More