Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سچ انصاف کی بنیاد ہے،جھوٹی گواہی دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے،سپریم کورٹ نے جھوٹی گواہی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد.. سپریم کورٹ آف پاکستان نے جھوٹی گواہی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردی،سپریم کورٹ نے جھوٹی گواہی پرکسی قسم کی لچک نہ دکھانےکافیصلہ کیا ہے اور جھوٹی گواہی پر گواہ کیخلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے جھوٹی گواہی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردی،سپریم کورٹ نے جھوٹی گواہی پرکسی قسم کی لچک نہ دکھانےکافیصلہ کیا ہے اور جھوٹی گواہی پر گواہ کیخلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے ۔فیصلہ چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ نے تحریرکیا ، جو 31 صفحات پرمشتمل ہے ۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سچ انصاف کی بنیاد ہے ،انصاف کسی مہذب معاشرے کی بنیاد ہے ۔سچ پر سمجھوتہ دراصل معاشرے کے مستقبل پر سمجھوتہ ہے ۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عدالتی نظام کو سچ سے انحراف کرنے سے بہت نقصان ہوا،سنگین غلطی کو درست کرنے کاوقت آگیا ہے،عدالت نے کہا ہے کہ جو ایک جگہ جھوٹا ہواوہ ہر جگہ جھوٹا ہوگا،کسی حصے میں جھوٹ پر ساری گواہی جھوٹی تصور ہو گی ۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالتیں جھوٹے گواہ کیخلاف کسی قسم کی لچک نہ دکھائیں ،جھوٹی گواہی دینے پر کارروائی کی جائے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More