اسلام آباد.. اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے شاہ محمود قریشی کو جوابی خط لکھ دیاہے جس میں انہوں نے نیشنل ایکشن پر قومی اسمبلی میں بریفنگ دینے کی تجویز پیش کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے خط کے متن میں کہاہے کہ مسلم لیگ ن نے ملکی سیاسی قیادت کو دہشتگردی کیخلاف مشترکہ جنگ کیلئے اکھٹا کیا ہے ، نیشنل ایکشن پلان مسلم لیگ ن کی حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، منتخب پارلیمانی رہنمائوں کے بجائے تمام اراکین پارلیمنٹ کو بریفنگ دی جائے ۔
شہبازشریف کا کہناتھا کہ جامع پارلیمانی بحث کے بعد نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے حاصل کیا ، نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی پاکستان کی پارلیمانی روایات اورجمہوری اقدارسے جڑی ہوئی ہے،مشترکہ اپوزیشن پالیسی سازی میں مشترکہ فیصلوں پریقین رکھتی ہے ۔