تہران.. ایران کے دارالحکومت تہران ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس میں مجموعی طور پر 100 مسافر سوا ر تھے تاہم کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا اور سب کو بحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا ہے ۔
رائٹرز کے مطابق لینڈنگ کے دوران جہاز میں آگ لگنے کی وجہ جہاز کے لینڈنگ گیئر مکمل نہ کھلنے کے باعث بھڑکی تاہم بعد ازاں پائلٹ نے طیارے پر کنٹرول حاصل کر لیا اور تمام مسافروں کو طیارے سے نکال لیا گیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہناتھا کہ پائلٹ طیارے کے پچھلے ویلز کھولنے میں کامیاب نہیں ہورہا تھاجس کے باعث طیارے نے ایئر پورٹ کے گرد یہی کوشش کرتے ہوئے اضافی چکر بھی لگائے ۔” فارز “ کا کہناہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ایران ایئر کا فوکر 100 تھا ۔
ایرانی حکام کا کہناہے کہ امریکی پابندیوں کے باعث وہ جہازوں کے پروزے خرید نہیں پا رہاہے اور اس کے جہاز بھی پرانے ہو رہے ہیں ۔