Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

معیشت کیلئے دو اچھی خبروں کے باوجو د خسارہ قابو میں نہیں آرہا :اقتصادی ماہر فرخ سلیم کا دعویٰ

 

اسلام آباد..  اقتصادی ماہر ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہاہے کہ پچھلے چند ماہ سے دواچھی خبریں آئی ہیں کہ بیرون ملک پاکستانی پہلے سے زیادہ پیسے بھیج رہے ہیں اوردوسری اچھی خبر یہ ہے کہ تیل کی قیمتوں میں تیس چالیس فیصد کمی ہوئی لیکن اس کے باوجود ہمارا خسارہ قابو میں نہیں آرہا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرفرخ سلیم نے کہا کہ اگر قرضہ بڑھتا ہوا نظر آرہاہے تو اس کامطلب ہے کہ معاشی پالیسیاں ملک کوغلط سمت میں لے کر جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ساڑھے نوارب ڈالر کا قرضہ لے چکی ہے اور3.8ارب ڈالر قرضہ واپس کیا گیا ہے ، ن لیگ کی اوسط پانچ سالوں کی نکالی گئی ہے اور موجودہ حکومت کی سات ماہ کے حوالے سے اوسط نکالی گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت کی قرضے ماہانہ پانچ سو ارب سے زائد تھے جو موجودہ حکومت کے دور میں بڑھ کر آٹھ سو ارب سے زائد ہوگئے ہیں، اس وقت گردشی قرضہ دوارب روزانہ کے حساب سے بڑھ رہاہے جس سے حکومت کومزید قرضے لینا پڑتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے چند ماہ سے دواچھی خبریں آئی ہیں کہ بیرون ملک پاکستانی پہلے سے زیادہ پیسے بھیج رہے ہیں اوردوسری اچھی خبر یہ ہے کہ تیل کی قیمتوں میں تیس چالیس فیصد کمی ہوئی لیکن اس کے باوجود ہمارا خسارہ قابو میں نہیں آرہا ، اس سے نتیجہ یہ نکلتاہے کہ ہم نے جو معاشی پالیسیاں اپنا رکھی ہیں وہ ہمارے مسائل کوحل نہیں کررہیں۔ان کاکہناتھاکہ یہ مسائل پیچیدہ ہیں ، سادہ ذہنیت سے ان کے حل نہیں نکلیں گے بلکہ ان کا حل نکالنے کیلئے بھی پیچیدگی کا استعمال کرنا پڑے گا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More