Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نئی گاڑی لینے والوں کو حکومت نے زور دار جھٹکا دے دیا

 

کراچی.. حکومت نے سترہ سو سی سی سے زائد گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھادی جس کے بعدنئی گاڑیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

نجی نیوز چینل نیو نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے 17سوسی سی سے زائدگاڑیوں پرعائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ اس حوالے سے آل پاکستان موٹرڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزادکہتے ہیں کہ گاڑیاں اسمبلزکرنے والی کمپنیوں سے قیمتیں کم کئے بغیرایف ای ڈی بڑھانا سراسرظلم ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ ملک میں 3 کمپنیز کی اجارہ داری ہے اب نئی گاڑیوں کی اون کے ذریعے بلیک میلنگ بڑھے گی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ وفاقی حکومت گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائزڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More