اسلام آباد: اوورسیز پاکستانیز انویسٹمنٹ کنونشن 2019ء کنونشن سنٹر اسلام آباد میں 17 مارچ 2019ء کو منعقد ہوئی – سید ذوالفقار بخاری معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان برائے اوورسیز پاکستانیز ، سردار مسعود خان صدر آزاد جموں و کشمیر، اعجاز احمد چوہدری ممبر کور کمیٹی پاکستان تحریک انصاف و سابق ایم این اے,، حافظ محمد شبیر ڈائریکٹر پاکستان بزنس سنٹر کویت، غلام مصطفی ناہرہ صدر اوورسیز پاکستانیز انویسٹمنٹ کنونشن ، راجا ضیاء، ڈاکٹر افشاں ملک رائٹر، سینیٹر محمد عتیق، طارق علی محسن صدر پریس کلب کویت، ندیم احمد سیکرٹری پریس کلب کویت اور بہت زیادہ معزز مہمانوں نے شرکت کی ۔
کاتقریب کا انعقاد بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ایک بہترین اور کامیاب کاوش ہے ۔ جس کے لیےسب منتظمین مبارک باد کے مستحق ہیں۔
حکومت کی مدد کے بغیر تقریب کا کامیاب انعقاد، سب شرکاء کی لگن اور ان تھک محنت کا نتیجہ ہے۔
مقامی بزنس چیمبر، بزنس کمیونٹی اور میڈیا کے ساتھ تعاون کا کچھ فقدان نظر آ یا۔ امید ہے کہ انتظامیہ آئندہ اس چیز کا خیال کرے گی ۔ پہلی کاوش کو دیکھتے ہوئے اس کو کامیاب کہا جا سکتا ہے۔