Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مشال قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ، پی ٹی آئی کے رہنما کو عمر قید کی سزا

 پشاور – پشاور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مشال قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے ، دو ملزمان کو بری جبکہ دو کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے مشال قتل کیس میں کونسلر عارف اور اسد کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے جبکہ صابر اور اظہار کو بری کر دیا گیا ہے ۔اے ٹی سی عدالت نمبر 3 کے جج محمود الحسن خٹک نے مشال خان قتل کیس میں گرفتار آخری 4 ملزمان سے متعلق 12 مارچ کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔فیصلہ سنانے سے قبل مشال خان قتل کیس کے چاروں ملزمان کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جبکہ اس موقع پر سخت سیکیورٹی کے انتظامیہ کیے گئے تھے۔یاد رہے کہ مشال قتل کیس میں مجموعی طور پر 61 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More