Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ورلڈ بینک نے پاکستان کو سی پیک منصوبوں میں بھارت کو شامل کرنے کی تجویز دے دی

پڑوسی ملکوں سے مضبوط تعلقات کے لیے بھارت سمیت خطے کے دیگر ملکوں کو سی پیک سے استفادہ کے لیے مدعوکرنے کی بھی تجویز دی

 

اسلام آباد..  ورلڈ بینک نے پاکستان کو سی پیک منصوبوں میں بھارت کو شامل کرنے کی تجویز دے دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ورلڈ بینک نے بھارتی جارحانہ عزائم اور مسئلہ کشمیر پر بھارتی ہٹ دھرمی کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستان کو بھارت کے ساتھ تجارتی پینگیں بڑھانے کی تجویز دی ہے،ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ جنوب ایشیا اور وسط ایشیائی ریاستوں کے مابین علاقائی تجارت کو آسان بنانے کے لیے بھارت سمیت خطے کے دیگر ملکوں کو بھی چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل کرنے پاکستان کو معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔معاشی اور سماجی اہداف سفارشات پر مشتمل “سو سال کا پاکستان” رپورٹ میں ورلڈ بینک نے علاقائی تجارت میں ہائے جانے والے امکانات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا کے ممالک،وسط ایشیائی ریاستوں اور چین کے ساتھ اپنی مجموعی تجارت کو 18 ارب 48 کروڑ ڈالر کی موجودہ سطح سے 2047 تک 58 ارب ڈالر تک بڑھا سکتا ہے۔

ورلڈ بینک نے بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان انڈیا جوائنٹ چیمبر آف کامرس کو فعال بنانے،عوام اور تاجروں کے لیے ویزا کے عمل کو آسان بنانے اور تجارت کو آسان بنانے کے لیے مذاکرات کے آغاز پر زور دیا ہے۔

پڑوسی ملکوں سے مضبوط تعلقات کے لیے بھارت سمیت خطے کے دیگر ملکوں کو سی پیک سے استفادہ کے لیے مدعوکرنے کی بھی تجویز دی ہے۔واضح رہے ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے سے بھارت کو اپنی چودھراہٹ ختم ہونے کا خطرہ لاحق ہے،چینی اخبار کے مطابق بھارت تعصب پر مبنی پاکستان مخالف بیان دے کر خود پریشان ہوتا رہتا ہے کہ اب اسے ثابت کیسے کیا جائے کیونکہ اس کے پاس ثبوت نہیں ہوتے۔جائزہ رپورٹ کے مطابق بھارت کو چین پاکستان کی گہری دوستی پر بھی اعتراض ہے اور ساتھ ہی اس کا رویہ بیجنگ کے ساتھ بھی افسوسناک ہے ،وہ خطے میں اپنی چودھراہٹ چاہتا ہے لیکن اس کا خواب بھی پورا نہیں ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More