Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی ایس ایل 5 پاکستان میں کرانے کی تیاریاں مگر پی سی بی کے کنٹرول میں کتنے سٹیڈیم ہیں اور کن شہروں میں ہیں؟ دلچسپ اور حیران کن تفصیلات جانئے

 

لاہور..  حکومت پاکستان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پانچواں ایڈیشن مکمل طور پر پاکستان میں کرانے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی بھی اس حوالے سے پرعزم ہیں جن کا کہنا ہے کہ کم از کم 4 شہروں میں ٹورنامنٹ کے میچ کرائے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی تحویل میں صرف آٹھ کرکٹ سٹیڈیم ایسے ہیں جن کی وہ خود دیکھ بھال کرتا ہے اور ان کے معاملات کی نگرانی کرتا ہے۔ ان میں نیشنل سٹیڈیم کراچی سب سے بڑا ہے جس میں 34 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ قذافی سٹیڈیم میں 25 ہزار سے زائد تماشائی بیٹھ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایبٹ آباد، ڈیرہ بگٹی اور میرپور سٹیڈیم بھی پی سی بی کے کنٹرول میں ہیں جبکہ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد بھی پی سی بی کے کنٹرول میں ہے البتہ مقامی ایڈمنسٹریشن مداخلت کرتی رہتی ہے۔ 15 ہزار نشستوں والا پنڈی کرکٹ سٹیڈیم بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے کنٹرول میں آتا ہے جبکہ ماضی میں حیدر آباد کا نیاز سٹیڈیم بھی ہوا کرتا تھا جہاں 1987ءکرکٹ ورلڈ کپ کا افتتاح میچ سری لنکا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More