Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

یوم پاکستان پربنائی جانیوالی فلم ’’لعل‘‘23مارچ کوپیش ہوگی

 

لاہور.. فلم ’’لعل‘‘یوم پاکستان پر 23مارچ کو خصوصی طور پرنجی ٹیلی ویژن پر پیش کی جائے گی، ’’لعل‘‘کی کہانی معروف مصنفہ عمیرا احمد نے لکھی ہے، جبکہ اس کی ہدایات اور پیش کش حسیب حسن نے دیں ہیں ننھی ، دیارِدل ، من مائل جیسے بلاک بسٹر ٹیلی ویژن سیریلز اور 2018میں پرواز ہے جنون جیسی مایہ ناز فیچر فلم کی ہدایات دینے والے معروف ڈائریکٹر حسیب حسن نے اپنے پروڈکشن ہاو س کا افتتاح ہمدان فلمزکے نام سے کردیا ہے اور اس بات کی تصدیق بھی کردی ہے کہ یوم پاکستان پر متوقع ریلیز ہونے والی ٹیلی فلم ’’لعل‘‘ ان کے نئے متعارف کردہ پروڈکشن ہاوس کی پہلی فلم ہوگی۔ٹیلی ویژن کے لئے بنائی گئی فلم ’’لعل‘‘کو یوم پاکستان کے خصوصی موقع پر ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا، ’’لعل‘‘کی کہانی پاکستان نیوی کے ایک افسر کی زندگی کے گرد گھومتی کہانی ہے، ۔

جس کی کہانی معروف مصنفہ عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے، اور اس کی ہدایات اور پیشکش حسیب حسن کی ہے، ٹیلی فلم کے مرکزی کرداروں میں بلال عباس خان، کبریٰ خان، گوہر رشید، عفت عمر، رشید ناز، سلیم معراج، سدرہ نیازی ، عدنان شاہ ٹیپو اور عدنان جعفرشامل ہیں۔ لعل موشن کانٹینٹ گروپ اور ہمدان فلم کی پیش کش ہے جسے پاکستان نیوی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More