Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاک آسٹریلیا سیریز کا پہلا میچ 22 مارچ کو کھیلا جائے گا

 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ مقابلوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ سیریز 22 سے 31 مارچ تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 1975 سے لے کر اب تک98 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں آسٹریلیا کا پلڑا بھاری ہے۔آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 62 ون ڈے میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پاکستان صرف 32 میچوں میں فتح یاب ہوسکا۔

 

متحدہ عرب امارات میں بھی آسٹریلیا کا ریکارڈ پاکستان کے مقابلے بہتر ہے۔ 14 میچوں میں سے آسٹریلیا نے8 بار پاکستان کو یواے ای کے میدانوں میں شکست سے دوچار کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More