Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

برطانوی وزیراعظم کی نائب سیکیورٹی ایڈوائزر کا جی ایچ کیو کا دورہ ، آرمی چیف سے ملاقات

راولپنڈی.. آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ برطانوی وزیراعظم کی نائب سیکیورٹی ایڈوائزر کرسٹین ٹرنر نے آرمی چیف سے ملاقات کی ہے جس دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی وزیراعظم کی نائب سیکیورٹی ایڈوائزر کرسٹین ٹرنر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کرسٹین ٹرنر نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More