Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

23 مارچ کے حوالے سے قونصلیٹ آف پاکستان کی طرف سے تقریب کا انعقاد

دبئی..  حسب روایت اس سال بھی سرکاری سطح پر قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کی طرف سے 23 مارچ 2019ءکو پاکستان کا 79واں یوم پاکستان انتہائی جوش و جذبہ کے تحت دھوم دھام سے منایا گیا جس میں پاکستانی مہمانوں کے علاوہ امارات کے سرکاری عہدیداروں اور غیر ملکی قونصل خانوں کے مہمانوں نے شرکت کی۔ دبئی کے ایک فائیو سٹار میں تقریب کا اہتمام بہت خوبصورت اور منظم انداز میں کیا گیا تھا۔

آنے والے تمام مہمانان گرامی کو قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل احمد امجد علی او ران کی مسز نغمانہ احمد نے کیا جبکہ قونصلیٹ کے دیگر سٹاف نے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ یوم پاکستان کی اس تقریب کو بے حد منظم رکھا۔ اس موقع پر ہیڈ آف چانسلری مصور عباس شاہ نے 23 مارچ کے حوالے سے تمام شرکائے تقریب کو بریفنگ دی اور آنے والے تمام شرکائے تقریب کو خوش آمدید کہا۔ تقریب ہذا میں منسٹر آف ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر احمد بن عبداللہ حمید الفلاسی تھے جبکہ ان کے ہمراہ دبئی حکومت کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بڑی اسکرین پر 23 مارچ کے حوالے سے ایک معلومات فیچر بھی نشر کیا گیا۔

جب سے سرکاری یا غیر سرکاری سطح پر یوم پاکستان کی تقریبات منائی جارہی ہیں تب سے اب تک غالباً یہ پہلا موقع تھا کہ دبئی پولیس کا بینڈ بھ ی موجود تھا۔ پولیس نے امارات اور پاکستان کے قومی ترانے انتہائی مہارت کے ساتھ بجائے جس پر ہال میں موجود تمام مہمانوں نے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔ دبئی پولیس بینڈ نے ”سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد“ بھی موسیقی کی دھن پر سنایا اور خوب داد و تحسین حاصل کی۔

قونصل جنرل احمد امجد علی نے شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ منسٹر آف ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر احمد بن عبداللہ حمید الفلاسی اور دیگر غیر ملکی مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دبئی پولیس کی طرف سے بینڈ بھجوانے پر دبئی پولیس کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کے جذبہ خیر سگالی کو سراہا۔ احمد امجد علی نے خطاب کرتے ہوئے حصول پاکستان کے سلسلہ میں برصغیر کے مسلمانوں کی جدوجہد کا ذکر کیا جو انہوں نے علیحدہ وطن حاصل کرنے کے لئے کی۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال 23مارچ ہمیں تجدید عہد کی یاد دلاتا ہے اور یہ وہ عہد ہے جسے ہم نے پاکستان کے حصول کے وقت کی تھا۔ قونصل جنرل احمد امجد علی نے پاک امارات دوستی اور پاکستان امارات کے مابین خوشگوار تعلقات کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات اس وقت سے ہیں جب سے امارات کا وجود عمل میں آیا ہے۔ ہماری دوستی اور تعلقات مضبوط ہیں جو مزید مضبوط ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More