Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کا جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں۔ وزیراعظم

نئے پاکستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک ہیجان زدہ شخص ہیں، وزیراعظم عمران خان کا برطانوی ٹی وی کو انٹرویو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔نئے پاکستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردتنظیموں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔دہشت گرد تنظمیوں کے خلاف آج جو کچھ ہو رہا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا بھارتی وزیراعظمنریندر مودی ایک ہیجان زدہ شخص ہیں۔نریندر مودی نے پلوامہ حملے کو جنگی جنون پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا۔بھارت انتخابات سے قبل کچھ بھی کر سکتا ہے۔مودی میزائل حملوں سے دونوں ممالک کو جنگ کے دہانے پر لے آئے۔ بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے۔

چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا جس کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی اور معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے پرعظم ہیں۔واضح رہے وفاقی دارلحکومت کی انتظامیہ نے کالعدم تنظیموں کے زیر انتظام مساجد اور مدارس کا کنٹرول سنبھال لیا۔مسجد قبا،مدنی مسجد،علی اصغر مسجد کا کنٹرول انتظامیہ نے سنبھال لیا۔مدرسہ خالد بن ولی اور مدرسہ ضیا القرآن کو تحویل میں لیتے ہوئے ان کا بھی کنٹرول سنبھال لیا،ان مساجد و مدارس کو نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے سلسلے میں تحویل میں لیا گیا۔حکومت نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 44 افراد کو حراست میں لیا تھا، جن میں جیش محمد کے بانی مولانا مسعود اظہر کے بیٹے حماد اظہر اور رشتے دار مفتی عبدالرئوف بھی شامل تھے۔وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کو لاگو کرنے کے حوالے سے وزارتِ داخلہ میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کالعدم تنظیموں کے رہنمائوں اور کارکنان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔بیان میں یہ بتایا گیا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران بھی این اے پی کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے رہنمائوں اور کارکنان کو اصلاحی حراست میں لینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور سیکریٹری داخلہ میجر (ر) سلیمان خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مذکورہ اقدام کے حوالے سے تصدیق بھی کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More