Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس، آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی کی شرکت

اسلام آباد.. وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم  میں سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ اعلیٰ سطح کے اس اجلاس میں مختلف اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پرائم منسٹر آفس میں سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزرا اسد عمر، شفقت محمود، شہریار آفریدی ، فروغ نسیم سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سلامتی اور سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر اعظم کو کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن پر بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری خارجہ نے افغان امن عمل کے حوالے سے بریفنگ اجلاس کو بریف کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے کیونکہ افغانستان کے امن سے پورے خطے کا امن جڑا ہوا ہے، پاکستان افغان امن عمل میں اپنا مخلصانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More