Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

”میں نے تیزی سے بھاگ کر جب دو تین مرتبہ سکور لیا تو کیوین پیٹرسن نے مجھے کہا کہ ۔۔۔“ سرفراز احمد نے چار سال پرانا ایسا راز بتا دیا کہ آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

لاہور.. پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کی چیمپین فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سنایا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری رننگ ’گلی کرکٹ‘ جیسی ہے اور میں بہت تیزی کیساتھ بھاگ کر سکور لیتا ہوں۔ پی ایس ایل کے افتتاحی ایڈیشن کے ایک میچ میں پہلی مرتبہ مجھے اور کیوین پیٹرسن کو اکٹھے بیٹنگ کرنے کا موقع ملا اور جب میں نے تین سے چار مرتبہ تیزی کیساتھ بھاگ کر سکور لیا تو حیرت کے مارے مجھے دیکھنے لگے کیونکہ انہیں ذرا بھی آئیڈیا نہیں تھا۔

جب میں نے تین سے چار مرتبہ تیزی کیساتھ بھاگ کر سکور لیا تو وہ میرے پاس آئے اور کہا کہ بھائی ذرا آرام سے، میں اب جوان نہیں رہا اور بوڑھا ہو گیا ہوں، اتنی تیزی سے اب بھاگا نہیں جاتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More