Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بیوی پر تشدد اور سر مونڈھنے کا معاملہ ، دونوں میاں بیوی ہی آئس ہیروئن کے عادی نکلے

لاہور.. گزشتہ روز ایک کیس سامنے آیا جس میں خاتون نے شوہر پر دوستوں کے سامنے رقص سے انکار پر بدترین تشدد اور سر کے بال مونڈھنے کے الزام لگایا اور پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا تاہم اب انکشاف ہواہے کہدونوں میاں بیوی ہی آئس کا نشا کرتے تھے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے پولیس حکام کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے انکشاف کیاہے کہ وہ دونوں میاں بیوی ہی آئس ہیروئن کے عادی ہیں تاہم بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے ۔ ملزم فیصل کا کہناتھا کہ وقوعہ کی رات اہلیہ اور میں نے آئس کا نشا کیا تھا اور نشے کی زیادتی کے باعث ہوش میں نہیں رہا جس کے باعث مجھے یاد نہیں ہے کہ نشے میں میں نے کب اہلیہ پر تشدد کیا اور بال کاٹے ۔ ملزم فیصل کا کہناتھا کہ اس کا اہلیہ کیساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More