Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شہزادہ ولیم اگلے ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گے

لندن.. برطانوی شہزادہ ولیم کرائسٹ چرچ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے اگلے ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن اور کینسنگٹن پیلس کے اعلامیے کے مطابق نیوزی لینڈ کے دورے میں شہزادہ ولیم دی ڈیوک آف کیمبرج اپنی دادی ملکہ ایلزبتھ دوئم کی نمائندگی کریں گے۔

جیسنڈا آرڈرن نے ایک بیان میں کہا کہ شہزادہ ولیم کا دورہ اس بات کی علامت ہوگا کہ نیوزی لینڈ کے عوام کرائسٹ چرچ کے متاثرین اور دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More