ابوظہبی.. آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے جس پر شائقین کرکٹ خاصے دلبرداشتہ ہیں۔
سابق کرکٹرز بھی قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سیخ پا ہیں جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی اس قدر غصے میں آ گئے کے میچ کے دوران ہی باﺅلرز کی ’پٹائی‘ ہونے پر اپنی کہنی زور سے کرسی پر دے ماری اور میچ دیکھنے والے تمام افراد نے یہ مناظر دیکھے۔
ہیڈ کوچ مکی آرتھر آسٹریلین بلے بازوں کے ہاتھوں فاسٹ باﺅلر محمد حسنین اور دیگر باﺅلرز کی پٹائی پر خاصے دلبرداشتہ نظر آئے اور کیمرہ مین بار بار ان کے تاثرات دکھاتا رہا اور جب باﺅلرز کو مسلسل باﺅنڈریز لگیں تو انہوں نے غصے میں آ کر اپنی کہنی کرسی پر دے ماری۔