Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

گوادر کی ترقی پاکستان کی خوشحالی، وزیر اعظم کاکوئٹہ تا گوادر ریلوے ٹریک بچھانے کا اعلان، مقامی آباد کو ہیلتھ کارڈ دیئے جائیں گے

گوادر..  وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ گوادر کی ترقی پاکستان کی ترقی ہوگی،مقامی لوگوں کو انصاف ہیلتھ کار ڈ فراہم کئے جائیں گے ، گوادر کو سرسبز کرنے کیلئے دس لاکھ پودے لگائے جائیں گے ، گوادر کو ریل کے ذریعے کوئٹہ سے منسلک کیا جائیگا ۔

 گوادر میں انٹر نیشنل ایئر پور ٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ گوادر کی ترقی سے پورے خطے کوفائدہ ہوگا، ترقی وہ ہوتی ہے جس سے مقامی لوگوں کو فائدہ ملے ، مقامی لوگوں کو ترقی دیئے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے ،ماضی میں ہونیوالی ترقی سے مقامی لوگوں کوفائدہ نہیں ہوا،وفاقی حکومت گوادر میں انصاف ہیلتھ کارڈ دیگی جس سے ہر خاندان کو ہیلتھ انشورنس ملے گی تاکہ وہ کسی بھی ہسپتال سے اپنا علاج کرا سکیں ، مقامی لوگوں کو ترقی سے مستفید ہونے کیلئے تربیت فراہم کریں گے ،گوادر کے ماہی گیروں کوخصوصی گرانٹس دی جائیںگی ، گوادر کو بجلی کی فراہمی کیلئے نیشنل گرڈ سے منسلک کیا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ گرین اینڈ کلین پاکستان کے تحت گوادر میں دس لاکھ درخت لگانے کا فیصلہ کیاہے تاکہ گوادر ہرا ہوجائے،پانی کوری سائیکل کیا جائیگاجس کیلئے ری سائیکلنگ پلانٹ لگایا جائیگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیاہے کہ گوادر سے کوئٹہ تک ریلوے لائن بچھائی جائیگی ، ہم نے فیصلہ کیاہے کہ ریلوے پر پورا زور دیا جائیگا ، ریلوے کی ٹیکنالوجی میں چائنہ سب سے آگے ہے ، ہم سارے پاکستان میں ریلوے لائن کو ڈویلپ کریں گے ۔گوادر کی ترقی سارے پاکستان کی ترقی ہوگی ، میں پہلے بار گوادر آیا ہوں اور بہت خوش ہوںاور گوادرمیں ترقیاتی کاموں میں تعاون پر چائنہ کا شکریہ ادا کرتاہوں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More