Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سی پیک خطے میں گیم چینجرہے،صوبے کی ترقی کے لیے وزیراعظم کے عزم اورعملی اقدامات پرمشکور ہیں:وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ.. وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی کے لیے اقدامات پروزیراعظم کے عزم اورعملی اقدامات پرمشکور ہیں، یقین ہے کہ سی پیک خطے میں گیم چینجرہے، ہم کامیاب تب ہوں گے جب سہولتیں عوام کی دہلیزتک پہنچاسکیں۔

 بولان کارڈیک سینٹرکاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہاکہ شکرگزارہیں کہ سی پیک کے مغربی روٹ پرکام شروع ہوا ہے، ہمیں یقین ہے کہ سی پیک خطیمیں گیم چینجر ہے، کارڈیک سینٹر کا افتتاح بلوچستان میں اہم پیش رفت ہے، کارڈیک سینٹر بلوچستان کے عوام کے لیے اہم طبی مرکز بنے گا، سینٹر کے قیام پر وزیر اعظم، آرمی چیف اور کمانڈر سدرن کمانڈ کے مشکور ہیں۔جام کمال کا کہنا تھا پورے بلوچستان کے لوگ علاج کے لیے کراچی کا رخ کرتے ہیں، وزیراعظم بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں، ماضی میں ملک میں نمائشی سیاست بہت ہوئی ، حکومت حقیقی معنوں میں ترقی کے کام کررہی ہے۔

وزیراعلی بلوچستان نے کہا بلوچستان حکومت بھی عوام کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں، ہمیں امید ہے کہ ہم بہت سے چیزوں کو عملی طور پر ہوتا دیکھیں گے، ماضی میں بہت سے فیصلے دانستہ یا نادانستہ غلط ہوئے، ہم کامیاب تب ہوں گے جب سہولتیں عوام کی دہلیزتک پہنچاسکیں،ہم کامیاب تب ہوں گے جب سہولتیں عوام کی دہلیزتک پہنچاسکیں۔ ان کا کہنا تھابلوچستان کی محرومی کی بڑی وجہ نظرانداز کرناہے، بلوچستان حکومت نے 8ماہ میں صوبے کی ترقی کی سمت کا تعین کیاہے، ہم نے حکومتی نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے، نظام کو بہتر کرنے تک ہمارا منشور آگے نہیں بڑھ سکتا۔جام کمال خان نے کہا بلوچستان کی اہمیت صرف وہ سمجھ سکتے ہیں جو یہاں رہتے ہیں، ہماری پولیس اورسیکیورٹی فورسز نے امن کے لیے قربانیاں دی ہیں، ہم اپنے اداروں اور شہریوں کو امن کے قیام پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا بلوچستان میں تجارتی سرگرمیاں دیگرصوبوں کی نسبت کم ہیں، آرمی چیف سمیت ہم سب نے مل کر صوبے کے لیے ایک طریقہ کار بنانا ہے، ہم سب شراکت دار مل کر صوبے کو آگے بڑھائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More