دبئی:
چوتھے ون ڈے میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ دبئی میں کھیلا جارہا ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے ٹیم کو 56 رنز کا آغاز فراہم کیا، ایرون فنچ 39 رنز بنانے کے بعد محمد حسنین کا شکار بنے۔
بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں شان مارش، پیٹرہینڈس کومپ اور مارکس اسٹوئنس ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے اور بالترتیب 2،7،5 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے۔ عثمان خواجہ نے ذمہ داری بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی وہ 62 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کی جانب سے یاسر شاہ اور عماد وسیم نے 2،2 جب کہ محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
امام الحق اور شعیب ملک کی جگہ سعد علی اور عابد علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سرفراز احمد کی غیر موجود گی میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے شعیب ملک ان فٹ ہونے کے باعث چوتھے ون ڈے میچ میں شامل نہیں، ان کی جگہ عماد وسیم کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ امام الحق کو بخار ہونے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔