Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارت میں پزیرائی ملتی ہے مگر پہلے پاکستان ہے، راحت فتح علی خان

کراچی: 

گلوکار اور موسیقار راحت فتح علی خان نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں پزیرائی ملتی ہے لیکن ہمارے لیے پاکستان پہلے ہے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا ہے، جو کہ خاندان کے لئے اللہ کی طرف سے خاص اعزاز ہے کیونکہ حرم شریف میں عمرے کی ادائیگی کے دوران دعا مانگنے کے ایک گھنٹے بعد اس کی اطلاع ملی۔

راحت فتح علی خان نے کہا کہ بھارت میں فنکار کو پزیرائی ملتی ہے مگر پہلے پاکستان ہے، پاکستان میں حکومت کی جانب سے مجھے جو عزت اور پزیرائی ملی، اس سے مطمئن ہوں، جب کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  ضرورت مند فنکاروں کی دادرسی کے خصوصی منصوبے پر کام کررہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More