لاڑکانہ.. پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وفاقی وزیر دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں ، حکومت تنقید برداشت نہیں کرتی ،کالعدم تنظیموں کے خلاف اقدامات کرنا ہونگے ۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی وزیر دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں ، دنیا کو کیا پیغام دیا جائے گا کہ دہشت گردوں کے سہولت کار آج وفاقی وزیر ہیں؟ تین وفاقی وزراءکا کالعد م تنظیموں کے ساتھ تعلق ہے ،حکومت تنقید برداشت نہیں کرتی ،کالعدم تنظیموں کے خلاف اقدامات کرنا ہونگے ،عمران خان کی سیاست نیب سے شروع ہوتی ہے اور نیب پر ختم ہوتی ہے ، ایک وفاقی وزیر اور ان کے بھائی کے خلاف کئی ثبوت ہیں لیکن ان کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ جب انصاف ہوتاہے تو کسی پر ہاتھ ہولا اور کسی پر ہلکانہیں رکھا جاتا، شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا، میاں صاحب نے مارچ اپنے سیاسی فوائد کیلئے کیا تھا، میرا ٹرین مارچ سیاسی نہیں تھا اور نہ کوئی ایجنڈا تھا ، آصف زرداری بیک فٹ پر نہیں کھیل رہے ، آصف زرداری اور میں ہمیشہ فرنٹ فٹ پرکھیلتے ہیں،پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت دباﺅ میں نہیںآئیگی ، سندھ کو وفاق سے 120ارب روپے نہ ملنے کی وجہ سے ہسپتالوں کونقصان پہنچ رہاہے ، تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کرپشن کے خاتمے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے ، مخصوص احتساب کیا جارہاہے، وفاق سندھ کے عوام کے حقوق چھیننا چاہتاہے ، آپ ان کے چہرے پہنچانیں جو آپ کے حقوق چھین رہے ہیں، تحریک انصاف کو عوام کے حقوق چھیننے کیلئے بٹھایا گیاہے ، عمران خان مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنا رہے ہیں، نیب کا کالا قانون مخالفین کیلئے بنایا گیا ہے ،پیپلز پارٹی کے لئے ریڈ لائن برداشت نہیں کرسکتے ، میں نے ملک دشمن بیان نہیں دیا ، صرف کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کی بات کی ہے ، آصف زرداری مجھ سے زیادہ سندھ کے دورے کرچکے ہیں ، ہم سے اپوزیشن کا حق کوئی نہیں چھین سکتا ، ذمہ داری صوبوں پر ہے تو وسائل بھی زیادہ ہونے چاہئے ، وزیر اعظم عوام کو اہمیت نہیں دیتے ، عمران خان کو عوام کے حقوق نہیں چھیننے دیں گے ، عمران خان کو بٹھانے میں نیب کا اہم کردار ہے ۔