Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی نے یوم پاکستان دبئی میں دھوم دھام سے منایا

دبئی.. حسب سابق اور حسب روایت پاکستان ایسوسی ایشن دبئی نے اس سال بھی 23 مارچ 2019ءکو پاکستان ڈے منایا۔ یوم پاکستان کی 79ویں تقریب میں متحدہ عرب امارات کے وزیر سوشل ڈویلپمنٹ، کلچر اور یوتھ شیخ نہیان بن مبارک النہیان تھے جبکہ سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات معظم احمد خان، قونصل جنرل قونصلیٹ آف پاکستان دبئی احمد امجد علی، کمرشل قونصلر ڈاکٹر ناصر خان، پریس قونصلر عاشق حسین شیخ، پاسپورٹ قونصلر عبدالوہاب شیخ، ویلفیئر قونصلر عاصم علی اعوان، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام، جنرل سیکرٹری سہیل اشرف، پاکستان بزنس کونسل کے صدر اقبال داﺅد، بزنس مین شبیر مرچنٹ اور پاکستانی کمیونٹی کے دیگر بہت سے لوگ موجو دتھے۔

23 مارچ کی اس تقریب کے موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام نے پاکستان ایسوسی ایشن کی کارکردگی او رزیر تکمیل منصوبوں کے بارے حاضرین مجلس کو آگاہ کیا۔ پاکستان ایسوسی ایشن میں جہاں دیگر کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے وہاں ایک عظیم الشان منصوبہ ہسپتال کا بھی ہے جو اپنی نوعیت کا والد جدید ترین ہسپتال ہوگا جو ضرورتمندوں کو بلا معاوضہ بھی سہولیات فراہم کرے گا۔ ہسپتال کے اس منصوبہ سے مالی امداد کرنے والوں کو مہمان خصوصی کے ہاتھوں حوصلہ افزائی کے تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دئیے گئے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ایکسی لینسی شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور امارات کے مابین خوشگوار تعلقات کا ذکر کیا اور کہا کہ ہم اپنے برادر ملک پاکستان کے ساتھ ہیں اور اسے ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ امارات کی دعائیں اور نیک تمنائیں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہیں اور ہم ہر ممکن طریقے سے پاکستان کی ترقی و بھلائی کے خواہاں ہیں۔ شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی تقریر کو حاضرین مجلس نے بے حد مثبت لیا اور تالیاں بجا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کا ارادہ ہے جو دبئی میں گزشتہ چار دہائیوں سے کام کررہا ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں کافی ترقیاتی کام ہوئے ہیں جن پر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا جانا چاہیے او ان کے زیر تکمیل منصوبوں کی تکمیل کے سلسلہ میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کا ہاتھ بٹانا چاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More