Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ریاض کرکٹ لیگ کی جانب سے سکندر کمال فاروقی میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ

ریاض.. ریاض کرکٹ لیگ کی جانب سے سکندر کمال فاروقی میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا فائنل میچ کا ٹاکرا ریاض کرکٹ لیگ اور الجبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کے مابین کھیلا گیا جس میں الجبیل الیون نے کامیابی حاصل کی۔

ریاض کرکٹ لیگ کی جانب سے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں الجبیل اور القصیم کے علاوہ ریاض ایسوسی ایشن کی ٹیموں نے حصہ لیا دو روزہ ٹورنامنٹ میں تینوں ٹیموں کے مابین بھرپور میچز کھیلے گئے اور کھلاڑیوں نے خوب کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم فائنل میچ کے لئے الجبیل اور ریاض الیون کی ٹیمیں میدان میں اتریں ٹاس جیت کر الجبیل نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ٹیم کے بیٹسمینوں کی جانب سے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کیا گیا اور گراونڈ کے چاروں جانب سٹروک کھیلتے ہوئے بیس اوورز میں سکور 200 رنز بنا دیا جس کے بعد ریاض کرکٹ لیگ کی بیٹنگ لائن جم کر نا کھیل سکی اور ایک ایک کرکے بیٹسمین آوٹ ہوتے رہے تاہم الجبیل کے باولرز کی اچھی باولنگ نے میچ کو الجبیل کے پلڑے میں ڈال دیا اور ریاض الیون کی پوری ٹیم سو سے کم سکور پر آوٹ ہوگئی، اس کے بعد تقسیم انعامات کی رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں آر سی ایل کے صدر حنیف بابر، سنئیر نائب صدر طارق بٹ، نائب صدر عرفان صدیقی، سی او او محمد رئیس، پی آر او رضوان عظمت، جنرل سیکرٹری سید ادریس، ایڈوائزر رانا عرفان، گراونڈ انچارج عبدالرحمان صدیقی جبکہ الجبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ناصر راشد اور دیگر آفیشل نے شرکت کی جبکہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں بھی شریک ہوئے.

اس کے علاوہ کیمونٹی ممبران میں سے قومی وطن پارٹی گلف کے کوارڈینیٹر اقبال ودود اور مسلم لیگ نون کے صدر خالد اکرم رانا بھی مدعو تھے اس موقعہ پر آر سی ایل کے صدر حنیف بابر کا کہنا تھا کہ ہار جیت معنے نہیں رکھتی اصل چیز لگن ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا اور جذبے کے ساتھ کھیل پیش کیااور آج کرکٹ کی جیت ہوئی ہے آر سی ایل جکد بحرین اور دیگر ممالک کا دورہ کرنے جا رہی ہے جس میں ہماری کوشش ہوگی کہ اچھا کھیل پیش کریں اور جیت کر آہیں اس کے علاوہ سعودی عرب میں کرکٹ کو مزید فروغ دینے کے لئے سعودی شہریوں کو بھی جلد میدان میں اتارا جائے گا جس سے مزید بہتری آئے گی.

الجبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ناصر راشد نے آر سی ایل کی مینجمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران اچھے اور معیاری انتظامات کیے گئے تھے اور ہم آر سی ایل کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ بھی الجبیل آہیں اور ٹورنامنٹ میں حصہ لیں تقریب عبدالکریم خان، اقبال ودود، طارق بٹ، خالد اکرم رانا نے بھی خطاب کیا اور ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سرایا،ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن پر رہنے والی ٹیم القصیم الیون کو میڈلز سے نوازا گیا جبکہ ٹورنامنٹ میں نمایاں کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی انعامات دئیے گئے رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور میڈلز دئیے گئے جبکہ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم الجبیل الیون کو ونر ٹرافی دی گئی جس کو وصول کرتے ہوئے کھلاڑی کافی پرجوش نظر آئے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی اور کرکٹ کے فروغ کے لئے میدانوں کو آباد رکھنے کا عزم کیا.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More