Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آسٹریلیا سے وائٹ واش کے بعد قائم مقام کپتان عماد وسیم نے کیا کہا ؟ جانئے

دبئی.. آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر دیاہے جس کے بعد شائقین کرکٹ کافی ناراض نظر آتے ہیں تاہم ایسی صورت میں عماد وسیم نے اسے ایک بڑی شکست قرار دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق عماد وسیم کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہو گا تاکہ مستقبل میں کامیابی حاصل کر سکیں ، تمام کھلاڑیوں کو کارکردگی دکھانا پڑے گی اور پچاس اوور کا میچ کس طرح کھیلتے ہیں اس بارے میں بھی ہمیں سوچنا ہو گا ۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچویں ایک روزہ میچ میں 20 رنزسے شکست دی ،آسٹریلیا نے جیت کیلئے 328 کا ہدف دیا لیکن پاکستان اس کے تعاقب میں 307 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہو سکا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More