اسلام آباد.. سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے قتل کیس کے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہم نے جھوٹے گواہوں کودفن کردیا، ایس پی انویسٹی گیشن خودپکڑپکڑکرگواہوں کوپیش کرےگا ،پہلے کہاجاتاتھا عدالتیں ملزمان کربری کرتی ہیں،اب جھوٹ بولنے والوں کوبھی سزاہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستا ن میں قتل کیس کے ملزم کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،ملزم پرمظفرگڑھ میں ایک شخص کوقتل کرنےکاالزام تھا،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ دفاترمیں فوجداری مقدمات کی فائلیں ختم ہوجائیں گی،پورے ملک میں آج سے ماڈل کورٹس کام کررہی ہیں،اب ماڈل کورٹس میں روزانہ کی بنیادپرٹرائل ہوگا۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ایس پی انویسٹی گیشن خودپکڑپکڑکرگواہوں کوپیش کرےگا،ہم نے جھوٹے گواہوں کودفن کردیا،پہلے کہاجاتا تھاعدالتیں ملزمان کربری کرتی ہیں،اب جھوٹ بولنے والوں کوبھی سزاہوگی،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم نے نظام عدل کوٹھیک کرناہے،جو ایک جگہ جھوٹاوہ سب جگہ جھوٹا ہے۔عدالت نے ملزم ظفراقبال کوشک کافائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ۔