Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اپنے بچوں کے دودھ کے دانت ضرور سنبھال کر رکھیں، ان کے ذریعے کینسر کا علاج ہوسکتا ہے، سائنسدانوں نے بڑی خوشخبری دے دی

نیویارک.. بچوں کے دودھ کے دانت گرتے ہیں تو شاید ہی کوئی انہیں سنبھال کر رکھتا ہو لیکن اب سائنسدانوں نے ان کے متعلق ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ ہر کوئی یہ دانت سنبھال کر رکھنا شروع کر دے گا۔ میل آن لائن کے مطابق امریکہ کے نیشنل سنٹر برائے بائیوٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے یہ خوشخبری سنائی ہے کہ بچوں کے دودھ کے دانت کینسر کے علاج کے لیے بہترین معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ لوگوں کو ہارٹ اٹیک سے بھی بچا سکتے ہیں۔

سائنسدانوں نے ان دانتوں پر تحقیق کی جس میں معلوم ہوا کہ ان دانتوں میں ایسے غیرمتشکل بنیادی خلیے (Stem cells)پائے جاتے ہیں جو کینسر اور ہارٹ اٹیک جیسی بیماریوں کا علاج کرتے ہیں۔ اگر ان بچوں کے دانت سنبھال کر رکھ لیے جائیں تو مستقبل میں انہیں یہ امراض لاحق ہونے کی صورت میں ان کے جسم کے دیگر حصوں کے ذریعے ان کے ہڈیوں کے گودے تک رسائی کے انتہائی پیچیدہ پراسیس سے نجات مل جائے گی۔ اس کی بجائے یہ کام ان کے ان دودھ کے دانتوں سے ممکن ہو پائے گا۔

رپورٹ کے مطابق چین میں سائنسدانوں کی ایک تحقیق میں دودھ کے دانتوں کا ایک اور بہت بڑا فائدہ سامنے آیا ہے۔ ان سائنسدانوں نے بچوں کے سنبھال کر رکھے گئے دودھ کے دانتوں میں موجود غیرمتشکل بنیادی خلیوں کو استعمال کرتے ہوئے بڑی عمر میں ان لوگوں کے نئے دانت اگانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔یہ تجربہ 30لوگوں پر کیا گیا جن کے ادھیڑ عمری میں جا کر کچھ دانت بوجوہ ٹوٹ گئے تھے۔ سائنسدانوں نے ان کے دودھ کے دانتوں میں موجود غیرمتشکل خلیوں کے ذریعے ان کے منہ میں ٹوٹے ہوئے دانتوں کی جگہ نئے دانت اگا دیئے۔اس تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ سانگ تاﺅ شی کا کہنا تھا کہ ”ان لوگوں کے نئے اگائے گئے دانت پہلے سے موجود اصلی دانتوں جیسے تھے اور انہیں کی طرح ٹھنڈا گرم محسوس کرتے تھے۔ “

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More