Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شاہد آفریدی بھی شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان اختلافات پر میدان میں آ گئے ،پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد.. گزشتہ روز وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت پر اعتراض اٹھایا جس پر جہانگیر ترین بھی میدا ن میں آئے اور جواب جاری کیا ۔

یہ معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا اس کے بعد تحریک انصاف کے دیگر رہنماﺅں نے جہانگیر ترین کے حق میں بیانا ت جاری کیے تاہم یہ خبر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی نظروں سے بھی گزری اور انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کو بطور ٹیم کام کرنے کی نصیحت کر دی ہے ۔

شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان ، جہانگیر ترین ، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو ٹیگ کیا ، شاہد آفریدی نے دراصل اپنی ٹیوٹ میں ٹیم (TEAM) کا مخفف بیان کیا ۔ سابق کپتان نے کہا کہ "T-together, E-each, A-Achieve, M-more”، ” یعنی ایک ساتھ کام کرتے ہوئے ہر کوئی زیادہ کامیابی حاصل کر سکتا ہے ۔“انہوں نے اپنے پیغام کے آخرمیں ” امید ہے ناٹ آوٹ “ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More