Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں کیوں بڑھائیں؟ نجم سیٹھی نے حیران کن بات بتا دی

لاہور..  معروف صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی مجبوری تھی اور اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا لیکن اس کے اثرات امیر افراد پر نہیں بلکہ غریب افراد پر پڑیں گے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان میں اب بھی پیٹرول ہندوستان کے مقابلے میں بہت سستا ہے۔ ہندوستان میں اس وقت 140 سے 150 بھارتی روپے لیٹر ہے اور ایک بھارتی روپے کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے میں تقریباً 2 روپے کے قریب ہے اور اس کا مطلب ہے کہ یہاں پیٹرول بہت سستا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کو بھی جواز نہیں بنایا جا سکتا کیونکہ یہاں اور ہندوستان میں لوگوں کی کمائی میں بہت فرق ہے، اوسط تنخواہوں میں فرق ہے، وہاں کی معیشت 6 سے 7 فیصد شرح کے حساب سے ترقی کر رہی ہے جبکہ یہاں 3 فیصد کے حساب سے ترقی کر رہی ہے، یہاں بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ہندوستان میں کم ہو رہی ہے لہٰذا اس طرح کی چیزوں کا بھی اثر ہوتا ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا حکومت کی مجبوری ہے لیکن اس کا اثر امیروں پر نہیں بلکہ غریبوں پر پڑے گا اور پھر اس کا اثر بجلی پر بھی پڑے گا جس کے بعد توانائی کے دیگر ذرائع پر بھی پڑے گا اور پھر انڈسٹری پر بھی اس کا اثر ہو گا جس سے انڈسٹری کے خرچ بڑھ جائیں گے جس کے باعث ڈی ویلیوایشن کا جو مثبت اثر ہونا تھا وہ کم ہونا شروع ہو جائے گا تو یہ ایک بڑا شیطانی جال ہے اور میرے خیال سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی مجبوری تھی، اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More