اسلام آباد.. پاکستان میں دیکھتے ہی دیکھتے ڈالر کی قیمت آسمان کو چھونے لگی ہےجس کی وجہ سے مہنگائی میں بھی خاصا اضافہ ہو رہا ہے،اس مہنگائی اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے باعث میوزک سننے اور ساونڈ سسٹم کے شوقین افراد کو افسردہ کردینے والی خبر آ گئی ہے،معروف الیکٹرانکس کمپنی ” بوس ‘ نے پاکستان میں اپنی اشیاکی فروخت بند کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ’ بوس‘ نے اپنے فیس بک پیج پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ بہت ہی دکھی دل کے ساتھ کہنا پڑ رہاہے کہ مارکیٹ کی حالیہ صورتحال جس میں ڈیوٹی اور ٹیکسز بہت زیادہ ہیں اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے جس کے باعث ہم اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ ہم بوس کی آڈیو پراڈکٹس پاکستان درآمد کر کے بیچ سکیں ۔ بوس کا کہناتھا کہ اس طرح 31 مارچ ہمارے کا روبار کا آخری روز ہے لیکن ہم اپنی تمام اشیاءپر سروس فراہم کرتے رہیں گے جبکہ کمرشل بنیادوں پر آڈیو سالوشنز فراہم کرتے رہیں گے ۔یاد رہے کہ بوس کمپنی انتہائی شاندار آڈیو سسٹم بناتی ہے اور اس کے پراڈکٹس پوری دنیا میں بے شمار شہرت رکھتے ہیں ۔