Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سعودی عرب میں دو پاکستانیوں کو سزائے موت دیدی گئی

ریاض.. سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہاہے کہ منشیات سمگلنگ کے جرم میں پیر کے روز چار افراد کو سزائے موت دیدی گئی ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے جس کے بعد اس سال سزائے موت پانے والوں کی تعداد 53 ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مکہ میں پیر کی صبح سزائے موت پانے والوں میں دو پاکستانی ، ایک یمنی اور ایک نائجیریا کی خاتون شامل ہے ،اس سال کے آغاز سے لے کر اب تک سنگین جرائم کے مرتکب ہونے والے 53 افراد کو سزائے موت دی جاچکی ہے ۔مملکت میں دہشتگردی ، جنسی زیادتی ، ڈکیتی اور منشیات سمگلنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کو سزائے موت کی سزا دی جاتی ہے ۔گزشتہ سال سعودی عرب نے 120 لوگوں کو سزائے موت دی تھی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More