Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی ٹی وی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ’ سنسر ‘ کر دیا

اسلام آباد.. پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے ہیں اور گزشتہ روز ان میں بیانات کا تبادلہ بھی ہوا ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت پر اعتراض کیا جس پر بعدازاں جہانگیر ترین نے بھی جواب جاری کیا تاہم یہاں قابل امر ذکر یہ ہے کہ جس وقت شاہ محمود قریشی پریس کانفرنس کر رہے تھے تو پاکستان کا سرکاری ٹیلی ویژن ’پی ٹی وی ‘ بھی اسے براہ راست نشر کر رہا تھا تاہم جیسے ہی جہانگیر ترین کا ذکر خاص چھڑا تو پی ٹی وی نے فوری طور پر براہ راست نشریات منقطع کر دیں ۔تاہم نجی ٹی وی کایہ بھی دعویٰ ہے کہ فوادچوہدری کو شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان معاملے میں بیان بازی کا حصہ بننے پر وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے اظہار برہمی کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More