Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

طیب اردگان کی پارٹی استنبول میں الیکشن ہار گئی، سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

انقرہ.. ترکی میں ہونے والے مقامی حکومتوں کے انتخابات میں صدر رجب طیب اردگان کی پارٹی کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے اور وہ استنبول میں الیکشن ہار گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹر ز کے مطابق ان انتخابات کو صدر اردگان کے حق میں ریفرنڈم قرار دیا جا رہا تھا تاہم ان کی پارٹی کی شکست نے 16برس سے برسراقتدار صدر اردگان کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق حزب اختلاف کی جماعتوں کے متحدہ امیدوار منصور یاوش انقرہ میں واضح برتری کے ساتھ انتخاب جیتے ہیں۔ انہوں نے صدر اردگان کے امیدوار محمود اوژشکی کو شکست دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انتخابی نتائج کے بعد صدر اردگان نے انقرہ میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”میری اے کے پارٹی بظاہر استنبول کا میئر کا الیکشن ہار گئی ہے لیکن مقامی حکومتوں کے الیکشن میں اے کے پارٹی نے ملک کی سب سے بڑی جماعت ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔ استنبول میں بھی زیادہ تر ڈسٹرکٹس میں ہمارے امیدوار جیتے ہیں۔ بھلے ہی لوگوں نے میئرشپ کسی اور کو دے دی ہے لیکن ڈسٹرکٹ انہوں نے اے کے پارٹی کو ہی دیئے ہیں۔جہاں ضرورت ہو گی ہم انتخابی نتائج کو چیلنج کریں گے۔“

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More