Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سفر کرنے والوں کو ایک ڈیوٹی فری موبائل رکھنے کی اجازت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  حکومت نے نئی پالیسی کے تحت بیرون ملک سے پاکستان آنے والے افراد کیلئے صرف ایک ڈیوٹی فری موبائل فون سیٹ رکھنے کی اجازت دی ہے اور قبضے میں لئے گئے تمام فونز کو نیلام کردیا جائے گا۔ وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے کسٹمز حکام ڈیوائس آئی ڈینٹی فکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے نام سے جانے والے نئے لگائے گئے سسٹم کے تحت موبائل فونز کو رجسٹر کر رہی ہے۔ بیرون ملک سے پاکستان سفر کرنے والے کسی بھی مسافر کے پاس اگر پانچ موبائل فونز ہوئے تو اسےصرف ایک فون کے علاوہ باقی چار امپورٹڈ فونز پر ڈیوٹی یا ٹیکس ادا کرنا ہوگا اور انہیں رجسٹر کرانا ہوگا ۔اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث ملک میں یہ ڈیوائسز کام نہیں کرسکیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More