Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30اپریل تک توسیع

اسلام آباد(نیو زرپورٹر،سیاسی رپورٹر)ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع کردی ۔ ایف بی آر کے مطابق ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کا بہترین موقع ہے جس کے بعد ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ شہری انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروا کر فائلرز کی سہولیات سے فائد ہ اٹھا سکتے ہیں۔ایف بی آر کے مطابق قابل ٹیکس آمدنی رکھنے والے افراد 30 اپریل تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروا سکتے ہیں۔ ادھر ملک میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد18لاکھ ہوگئی ۔ ایف بی آرکے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اٹھارہ لاکھ ٹیکس فائلرز ہوگئے ملکی تاریخ میں پہلی بار گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 18 لاکھ ہوگئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More