Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام پرآئندہ مالی سال سے عملدرآمدشروع کرنیکا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) معلوم ہو اہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام پر آئندہ مالی سال سے عمل درآمد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پروگرام کے تحت کٹا بچائو مہم چلانے ،کٹے پالنے والوں کو کیش مراعات اور سبسڈی پر پچاس لاکھ چوزے تقسیم کئے جائیں گے۔ ذ رائع کے مطابق مجوزہ پروگرام کے تحت ملک میں گوشت کی پیداوار بڑھانے کیلئے "کٹا بچاو” مہم چلانے اورکٹے پالنے والوں کو کیش مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت آئندہ چار سال میں چارسے سات لاکھ کٹے بچاو منصوبہ تیار کیا گیا ،چار ماہ کے کٹے پر کسان کو650روپے اورسولہ ماہ کے کٹے پر چار ہزار روپے دینے کی تجویزہے ۔اسی طرح چار سال میں پچاس لاکھ مرغی کے چوزے سبسڈی پر تقسیم کرنے کی تجویزبھی ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More