Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ای سی پی دو ارکان کے متبادل تلاش کئے بغیر بھی مکمل

اسلام آباد (طارق بٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اپنے چار میں سے دو ارکان کے متبادل تلاش کئے بغیر بھی آئینی طور پر مکمل ہے لیکن اس پر کام کا بوجھ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ ای سی پی کے ترجمان ندیم قاسم سے دو ای سی پی ارکان کی عدم تقرری کے نتائج پر رائے کیلئے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے دی نیوز کو بتایا کہ جب ہمارے پاس پانچ کی بجائے تین افراد بشمول چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی قوت یا تعداد ہے تو کام کی مقدار میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریٹائرڈ ہوجانے والے ارکان کی جگہ دو ارکان کی نامزدگی میں تاخیر کے باعث ای سی پی نا مکمل نہیں اور اپنا کام ذمہ داری کے ساتھ انجام دے رہا ہے۔ ندیم قاسم نے نشاندہی کی کہ آئین کہتا ہے کہ اگر اس کے چند ارکان ریٹائرڈ ہوجائیں اور ان کے متبادل فوری طور پر نہ رکھے جائیں تو ای سی پی غیر فعال نہیں ہوگا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ نامزد کرنے کے اختیارات رکھنے والے افراد کو نامزد کرتے وقت آئینی طور پر مخصوص ٹائم فریم کو ذہن میں رکھنا ہوگا۔ اٹھارہویں ترمیم سے قبل ای سی پی کو ایک یا زائد ای سی پی ارکان کے انتخاب میں تاخیر جیسی صورتحال میں قانونی چیلنجز کا سامنا تھا۔ اس خامی کو ترمیم کے ذریعے پُر کرلیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ماضی میں تین ارکان پر مشتمل ایک ای
سی پی بنچ کو موجودہ قانون کے تحت بنانا پڑتا تھا اور اب کم تعداد کے پیش نظر واحد بنچ تشکیل دیا جاسکتا ہے۔ پارلیمان نے حال ہی میں الیکشنز ایکٹ 2017 میں ترمیم کرکے ای سی پی کو اجازت دی ہے کہ وہ تین کی بجائے دو ارکان پر مشتمل ایک سے زائد بنچ تشکیل دے۔ یوں ای سی پی کو تیزی سے پٹیشنز نمٹانے کی رکاوٹ کو دور کرلیا گیا۔ ای سی پی اب قانونی طور پر کم سے کم دو بنچز لیکن صرف اسی وقت جب اس کی تعداد چار ارکان اور ایک سی ای سی کے ساتھ مکمل ہو، شکایتیں، درخواستیں، پٹیشنز اور اپیلیں نمٹانے کیلئے تیار ہے۔ امیدواروں اور انتخابات لڑنے والی جما عتو ں کی جانب سے کئی شکایتیں عام انتخابات یا ضمنی انتخابات کے دوران داخل کی جاتی ہیں ۔ اپیلیں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں سے متعلق ہوتی ہیں۔ پٹیشنز میں مختلف الزامات کے تحت انتخابات لڑنے والوں یا منتخب نمائندگان کی نااہلی کا مطالبہ کیا جاتا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More