Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان فٹ بال ٹیم کا ارجنٹائن میں غائب ہونے کا منصوبہ، ٹیم واپس بھیجنے کی اصل کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(قاسم نواز عباسی ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے ارجنٹائن جانے والی ٹیم کو دبئی ایئرپورٹ سے واپس پاکستان بھیجنے کی اصل کہانی سامنے آگئی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی فٹ سال ٹیم میں زیادہ تر ایسے افراد کو شامل کیا گیا تھا جنہوں نے ارجنٹینا جاکر غائب ہو جانا تھا اور ملک کی بدنامی کا باعث بننا تھا ۔ اس کام سے قبل فٹ سال فیڈریشن نے اپنی آفیشل ویب سائٹ کو بھی بند کر دیا تاکہ کھلاڑیوں اور میچ آفیشل کی پہچان نہ ہوسکے ۔ اس حوالے سے ایک دو افراد کے علاوہ باقی کابینہ کو بھی لاعلم رکھا گیا ۔ بروقت اطلاع ملنے پر ارجنٹینا گورنمنٹ نے پاکستان فٹ سال کی ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کو جو ارجنٹینا پہنچ گئے تھے ایئرپورٹ سے واپس کر دیا جبکہ باقی ماندہ کھلاڑیوں اور آفیشنل کو دبئی ایئرپورٹ سے واپس آنا پڑا۔ذرائع کے مطابق چار کھلاڑی قطرایئرویز کے ذریعے ارجنٹینا پہنچ گئے تھے جنہیں واپس بھیجا گیا جبکہ 8 نے ایمرٹس ایئرلائن سے براستہ دبئی جانا تھا جنہیں شک کی بنیاد پر واپس بھیج دیا گیا ۔ اس سے قبل جب ٹیم کے کھلاڑی ویزا انٹرویو کے لئے گئے تو انہوں ٹیم کپتان کا نام بھی معلوم نہیں تھا اور نہ ہی انہیں اس بات کا علم تھا کہ سلیکشن کیلئے کیمپ کب لگا ہے ۔ 31مارچ سے شروع ہونیوالے ورلڈ کپ میں یکم اپریل کو پاکستان اور برازیل کے درمیان میچ کھیلا جانا تھا ۔اس حوالے سے پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے صدر ملک مہربان نے روزنامہ 92نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو ائیرپورٹ سے واپس بھیجنا کوئی بڑی سازش لگتی ہے ، ہماری ٹیم پروفیشنل تھی اور پہلے بھی کئی ایونٹس جیت چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم کے پلئیرز نے غائب ہونے کی وجہ سے واپس بھیجا گیا ہے تو پھر ویزے کیسے جاری کئے گئے ، یہ الزامات بے بنیاد ہیں۔  

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More