Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پنجاب میں مزید 3اضلاع اور3تحصیلیں بنانے کی تجویز پر غور

لاہور(نواز سنگرا)پنجاب میں تین مزید اضلاع اور تین تحصیلیں بنانے کی تجویزپر غورشروع کردیا گیا ۔ چشتیاں،جڑانوالہ اور کوٹ ادو کو ضلع جبکہ کوہ سلیمان،کوٹ سرور اور ڈاہرانوالہ کو تحصیل بنایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازیخان میں نئی تحصیل کوہ سلیمان کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار جلد افتتاح کریں گے ۔ضلع جڑانوالہ اور چشتیاں کیلئے وزیر اعلیٰ آفس سے ڈائریکٹو جاری کیا جا چکا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب میں مزید تین اضلاع اور تین تحصیلوں پرکام شروع کر دیا ہے ۔جس کے بعد پنجاب میں اضلاع کی تعداد 36سے بڑھ کر39اور تحصیلوں کی تعداد 143سے بڑھ کر146ہو جائے گی۔نئے اضلاع اور تحصیلیں بنانے کے حوالے سے ضلع فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کو ضلع بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ آفس سے پنجاب بورڈ آف ریونیو کو ڈائریکٹو جاری کیا جا چکا ہے ۔ضلع بہاوالنگر کی تحصیل چشتیاں کو بھی ضلع کا درجہ دلوانے کیلئے سی ایم آفس سے ڈائریکٹو جاری کیا گیا ہے جبکہ ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کو بھی ضلع کا درجہ دلوانے کیلئے لوکل کونسل جس میں سماجی رہنماؤں کے دستخط بھی تھے بورڈ آف ریونیو کو خط لکھا گیا ہے جس پر محکمہ مال پنجاب نے کام شروع کر دیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پنجاب میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنانے میں دلچسپی رکھتی ہے جن پر کام شروع کر دیاگیا ہے جس کیلئے دو یا تین تحصیلوں کا افتتاح جلد کیا جائے گا جبکہ تحصیلوں کو اضلا ع کا درجہ دینے کے حوالے سے زیادہ ہوم ورک کی ضرورت ہے جس پر ابھی تک کام سست روی کا شکار ہے دوسری جانب تحصیلوں اور اضلاع کو قائم کرنے کیلئے حوالے سے حکومت اس لئے بھی تاخیر کر رہی ہے ایک یا دو تحصلیں اور اضلاع بنانے سے صوبے میں 10سے 12مزید نئی تحصیلوں اور اضلاع کے مطالبات بھی سامنے آ سکتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More