Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اہم منصوبوں میں نادرا کے اہداف مکمل،ایک کروڑ سولہ لاکھ شہری رجسٹرڈ

اسلام آباد(طاہر خلیل) وزیراعظم شکایات پورٹل، صحت کارڈز، ہائوسنگ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، آن لائن ویزا سسٹم، کمپیوٹر ائزڈ اسلحہ لائسنس اجرا، 6 اہم منصوبوں میں نادرا نے کم وقت میں سوفیصد اہداف مکمل کرلئے ،موجودہ عہد حکومت میں نادرا نےایک کروڑ سولہ لاکھ شہریوں کو رجسٹرڈ کرلیا،نادرا کم و بیش 119.26 ملین پاکستانی(67.04ملین مرد اور55.20ملین خواتین) کے ڈیٹا بیس کا حامل دنیا کے بڑے ڈیٹا بیس میں سے ایک ہے۔موجودہ عہد حکومت کے دوران بائیس لاکھ ساٹھ ہزار افراد کو ان کی شناختی دستاویزات بلا معاوضہ فراہم کی گئی ہیں، گزشتہ برس کے مقابل اس سال اسی مدت کے دوران ان دستاویزات کی تیاری میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا ،2018 میں سمارٹ کارڈ کی تعداد میں نصف ملین کا اضافہ دیکھاگیا ہے اسی طرح شہری اور دیہی علاقوں میں موبائل رجسٹریشن وین کی بدولت ایک ملین سے زائد شہریوں کو رجسٹرڈ کیاگیا جن میں سے زیادہ تر تعداد خواتین کی تھی، نادرا کی آن لائن ویب بیسڈ اپیلی کیشن سسٹم پاک آڈینٹٹی کے تحت317307 کے لگ بھگ افراد نے اپنے گھر یا دفتر میں بیٹھ کر شناختی کارڈ کےلئے درخواستیں جمع کرائی ہیں، نادرا نے پرائم منسٹرز پرفارمنس ڈلیوری یونٹ کے ذریعے پاکستان سٹیزن پورٹل پرموصول ہونے والی 6411 شکایات میں سے 6332 شکایات کا ازالہ بھی ممکن بنایا ہے۔ ملک کے تمام بڑے شہروں میں چوبیس گھنٹے کام کرنے والے آٹھ میگا سنٹرز سے بھی اس وقت عوام نادرا کو جدید ترین سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں، نادرا نے اپنے کم وبیش 300 نادرا رجسٹریشن سنٹرز کو ون ونڈو آپریشن میں تبدیل کیا ہے ،چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے تمام رجسٹریشن سنٹرز پر انسفراسٹرکچر کومزید بہتر بنانے کےلئے ٹھوس اورواضح اقدامات کئے ہیں، ان اقدامات کی بدولت جنوبی پنجاب ،اندرون سندھ اورکراچی جیسے علاقوں میں ٹوکن پروسیسنگ کی تعداد میں واضح اضافہ ہوا ہے جو پانچ ہزار یومیہ سے بڑھ کر سترہ ہزار یومیہ کی حد کوچھورہا ہے، حال ہی میں نادرا نے اپنی کوششوں سے فجی کی حکومت کوالیکشن مینجمنٹ سسٹم بناکردیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More