Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پنجاب میں وزراء ،اراکین اسمبلی کیلئے 70 گاڑیاں خریدنے کافیصلہ 

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹرسے،مانیٹرنگ ڈیسک پنجاب حکومت نے صوبے میں وزراء اور اراکین اسمبلی کے لیے 70 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاہ ے کہ نئی گاڑیاں خریدنیکے لیے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹرانسپورٹ پول نے سمری تیار کرلی ہے۔ صوبائی
محکمہ خزانہ نے نئی گاڑیوں کی خریداری کا کیس موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی سے منظوری کے بعد گاڑیان خریدی جائیں گی جبکہ ٹرانسپورٹ پول حکام کا کہنا ہے کہ گاڑیاں خریدنا ناگزیر ہیں اسی وجہ سے سمری بھجوائی گئی البتہ گاریوں کی خریداری کا کیس کفایت شعاری کمیٹی مین لے جایا جائے گا۔ حکومت پنجاب نے ستمبرمیں نئی گاڑیاں نہ خریدنے کااعلان کیا تھا تاہم اب وزراء نے پرانی گاڑیاں لینے سے انکار کردیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More