Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

برآمد کنندگان کو 80 ارب کے بانڈز جاری ہونگے ۔ معاہدے کا مسودہ تیار

اسلام آباد( ارشاد انصاری سے) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے برآمد کنندگان کو ریفنڈکی ادائیگی کیلیے 80 ارب روپے کے بانڈز جاری کرنے کے لیے معاہدے کا مسودہ تیار کرلیا جس کی بورڈ ان کونسل نے منظوری دیدی ۔ ایس ای سی پی کو فارم اے اور 2016,2017 کے لیے سالانہ گوشوارے جمع کرانے اورکمپنی فعال ہونے کے بعد معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے ایف بی آر ریفنڈ سسیمنٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کاپیڈ اپ کیپٹل 60 روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے تک لے جانے کے لیے دس روپے فی شیئر کے حساب سے نو ہزار 993 نئے شیئر جاری کیے جائیں گے اور کمپنی کو پرائیویٹ لمیٹڈ سے پبلک لمیٹڈ مین تبدیل کیا جائے گا۔ بانڈز تین سال بعد میچورہونگے اور دس فیصد سالانہ کے حساب سے منافع دیا جائے گا ۔ یہ تمام بینکوں میں قابل قبول جبکہ مروجہ طریقہ کار کے مطابق منتقل ہو سکیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More