Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چاروں صوبوں کی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد رپورٹ پیش

لاہور(محمد حسن رضا سے )نیشنل ایکشن پلان سے متعلق وزارت داخلہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی، وزارت داخلہ نے مفصل بریفنگ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی ۔اجلاس کی صدارت وفاقی سیکرٹری داخلہ میجر(ر)اعظم سلیمان نے کی جبکہ چاروں صوبوں کے سیکرٹری داخلہ بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کیخلاف بھرپور اقدام کو سراہا گیا، بتایا گیا کہ کالعدم تنظیموں کی جائیدادوں کوحکومتی تحویل میں لیا اور ضبط کئے جانیوالے اداروں کو بہتر انداز میں چلانے کی منظوری دی گئی ۔رپورٹ میں بتایا گیا 2213سوشل میڈیا گروپس، ویب سائٹس کو بلاک کیا گیا ۔جبکہ دہشتگرد تنظیموں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق اقدامات کو سراہا گیا۔اجلاس میں انکشاف ہوا کہ نام بدل کر کام کرنے والی 3 کالعدم تنظیموں کیخلاف ایکشن لیا گیا ،ملک بھر سے 92فیصد دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔ اجلاس میں افغان مہاجرین سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئے ۔روزنامہ دنیا کو موصول اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹس کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سے جرائم کی شرح میں بھی کمی ہوئی ، 714بائیومیٹرک مشینیں پولیس سٹیشنز پنجاب ،226 انسداد دہشت گردی فورس پنجاب، سی آئی اے ، سپیشل برانچ کو دی گئی ہیں، نیشنل ایکشن پلان کے تحت 146پُرامن پاکستان145 کو پروموٹ کیا جا رہا ہے ،تعلیمی اداروں میں بھی بھر پور اقدامات کئے جار ہے ہیں، پنجاب میں کوئی نوگوایریا موجود نہیں ، تمام مدارس کی ہر وقت تلاشی لی جا سکتی ہے ، جبکہ انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 530مدارس کی خصوصی طورپر سرچنگ کی جاچکی ہے ۔ پنجاب کے سیکرٹری داخلہ نے بریفنگ دی کہ پنجاب میں کوئی بھی دہشت گرد تنظیم موجود نہیں ،فرقہ واریت سے متعلق تمام تر معاملات کنٹرول میں ہیں،پنجاب میں ایک لاکھ 418افغان مہاجرین کو رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے ۔ اسی طرح دیگر صوبوں میں بھی افغان مہاجرین کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر مکمل عملدرآمد کیلئے بھر پور اقدامات کئے جائیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More