Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سونا اور ڈالر بلندترین سطح پر، قرضوں میں110ارب کا اضافہ

کراچی(بزنس رپورٹر،خبرایجنسیاں)سونا اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئے ، ملکی قرضوں میں مزید110 ارب کا اضافہ ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں3ڈالر کا اضافہ ہوا اور اس طرح سونے کی فی اونس قیمت 1294ڈالرز کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت1000روپے اضافے سے 72200روپے ہوگئی،دس گرام سونے کی قیمت857روپے اضافے سے 61900روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت900 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی ۔تین دن کے دوران سونے کی قیمت میں1650روپے کا اضافہ ہوا۔ادھر فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خریدمیں32پیسے اورقیمت فروخت میں27 پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، ڈالر کی قیمت خرید141.09روپے سے بڑھ کر141.41روپے اور قیمت فروخت 141.19روپے سے بڑھ کر141.46روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 50پیسے اضافے سے 142.00روپے سے بڑھ کر142.50روپے اورقیمت فروخت142.50روپے سے بڑھ کر143.00روپے ہوگئی ۔ یوروکی قیمت خرید158.70روپے سے بڑھ کر159.80روپے اورقیمت فروخت160.50روپے سے بڑھ کر161.00روپے ہوگئی، برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید184.75روپے  سونا1000روپے مہنگا،فی تولہ72200کاہوگیا،تین دن میں1650بڑھے اوپن مارکیٹ میں ڈالر143کا بکنے لگا، یورو اور پاؤنڈ کی قیمتوں میں بھی اضافہ سے بڑھ کر187.00روپے اورقیمت فروخت186.55روپے سے بڑھ کر188.50روپے پر پہنچ گئ

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More