Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

2018 ء میں بچوں سے زیادتی کے 3832 واقعات،11 فیصد اضافہ

کراچی( رپورٹ ، ساری بی حیدر) بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہاہے لیکن سماجی روایات کے پیش نظر واقعات کو دبایا جا رہا ہے چھوٹے موٹے واقعات کو تو دبایا جاتا ہے لیکن چھ سالہ زینب سے زیادتی اور قتل جیسے واقعات میڈیا کی سرخیوں میں سامنے آجاتے ہیں ۔ بچوں کی بہبود اور تحفظ کیلئے کام مرنے والی این جی او ساحل کی رپورٹ کے مطابق 2018 میں 3832 بچوں سے زیادتی کے واقعات اخبارات مین رپورٹ ہوئے جو 2017 میں 3445 واقعات سے گیارہ فیصد زیادہ ہیں ۔ متاثرین میں 6 سے 15 سال عمر تک 55 فیصد لڑکیاں اور 45 فیصد لڑکے شامل ہیں۔ یومیہ دس بچے نشانہ بن رہے ہیں ۔ 923 واقعات میں بچوں کوا غوا کیا گیا 92 واقعات مین بچوں کو قتل کردیا گیا ۔ ماہر نفسیات افروز سلیم کا کہنا ہے کہ بچوں سے زیادتی ایک نظر انداز کیا گیا موضوع ہے اور عوام کو اس بارے مین آگہی دینے کی ضرورت ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More